آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں شیڈول

Published On 14 February,2022 03:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں لگایا جائے گا۔

پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے والے کھلاڑیوں کا کیمپ سترہ سے تیئس فروری تک جاری رہے گا، قومی کھلاڑی بدھ کو کراچی میں رپورٹ کریں گے، پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی بعد میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم ستائیس فروری کو پاکستان پہنچے گی جبکہ تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں چار سے آٹھ مارچ تک کھیلا جائے گا۔