پی سی بی نے پاک آسٹریلیا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا

Published On 25 February,2022 09:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک آسٹریلیا سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق تین ٹیسٹ میچز میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائر ہوں گے، آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رنجن مدھو گالے میچ ریفری ہوں گے جبکہ ون ڈے سیریز میں امپائرنگ کے فرائض علیم ڈار، آصف یعقوب احسن رضا اور راشد ریاض سر انجام دیں گے۔

پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ چار مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کی میزبانی بھی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کرے گا۔
 

Advertisement