رکی پونٹنگ کی انگلش کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے معذرت

Published On 22 April,2022 11:52 am

لندن: (دنیا نیوز) سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے سے معذرت کر لی، اس سے قبل لیجنڈری سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے نے بھی انگلش ٹیم کی کوچنگ سے انکار کردیا تھا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو انگلش ٹیم کا کوچ بنانے کا خواہشمند ہے تاہم رکی پونٹنگ نے انگلینڈ کا کوچ بننے میں عدم دلچسپی کا اظہار کردیا ہے۔

لیجنڈری بلے باز کا کہنا ہے کمنڑی اور لیگ کرکٹ میں مصروفیات کے باعث وہ فی الحال انگلینڈ کی کوچنگ نہیں کر سکتے ۔
 

Advertisement