لندن: (دنیا نیوز) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کرنے پر برطانوی وزیراعظم نے قوم سے معافی مانگ لی۔
بورس جانسن نے پولیس کی جانب سے پارٹی کرنے پر عائد جرمانہ ادا کر دیا ہے، برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ لوگوں کےمعیار پر پورا نہ اترنے پر وہ معافی چاہتے ہیں، پارٹی گیٹ سکینڈل پر 50 فیصد سے زائد ووٹرز نے بورس جانسن سے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بورس جانسن کے خلاف رائے عامہ کے باوجود حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سے انکار کر دیا ہے۔