شنگھائی : (دنیا نیوز) چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعدادمیں پھر اضافہ ہونے لگا۔
ایک دن کے دوران 25 ہزار 141 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مزید سختی کردی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی۔
پولیس نے بھی شہریوں کوصرف میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں سفرکرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہر بھر میں 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔