کیف: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ہنگامی دورے پر یوکرین پہنچ گئے، کہتے ہیں کہ یوکرین کی ہر طرح امداد جاری رکھیں گے۔
بورس جانسن نے یوکرین پہنچنے پر دارالحکومت کیف میں یوکرین کے صدر ویلادی میر زلنسکی سے ملاقات کی اور روسی حملے سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین کی ہر طرح کی امداد جاری رکھیں گے۔
اس سے قبل یوکرینی صدر زلنسکی نے کہا کہ روس کی جارحیت کا مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ بُچا میں اجتماعی قبریں ملنے کے بعد مذاکرات میں تعطل کے باوجود ہم اب بھی روس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔