ماسکو:(دنیا نیوز) روس نے الزام لگایا ہے کہ یوکرین کے ہیلی کاپٹروں نے مشرقی شہر بیلگوروڈ میں ایندھن کے ایک ڈپو پر حملہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور یوکرین جنگ کے آغاز سے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کسی روسی علاقے میں حملہ کیا گیا ہے۔
کریملن نے کہا ہے کہ ایندھن کے ڈپو پر مبینہ یوکرین کے حملے نے جنگ کے خاتمے کے لیے کیف کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے بعد آن لائن جاری مذاکرات کو ختم کر دیا گیا ہے۔