کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی فورسز کے جوابی حملوں کےبعد روس نے بیلا روس میں فوج کو دوبارہ منظم کرنا شروع کردیا، صد پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں اپنا مشن ہر حال میں پورا کرے گا۔
یوکرین میں روسی فورسز کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے، روسی زیر قبضہ علاقے ڈونیسک میں یوکرینی فوج کے حملے کے دوران 19 روسی نواز جنگجو ہلاک ہو گئے۔ حملوں کے بعد روس نے اپنی افواج کو دوبارہ منظم کرنا شروع کر دیا، دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر فضائی حملے بھی بڑھا دیئے۔
ادھر روسی صدر پیوٹن نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں یوکرین جنگ میں حصہ لینے والوں کو شاباش دی، صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روسی افواج مشکلات کے باوجود یوکرین میں اپنا مشن پورا کریں گی۔ لوہانسک کے علیحدگی پسند سربراہ " لیونڈ پوسشنک" نے اپنے علاقے کو روس میں شامل کرنے کےلیے جلد ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے پولینڈ میں اپنے آخری خطاب کہا کہ یوکرین کا ساتھ دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، روس کو یوکرین میں ناکامی دیکھنی پڑے گی۔