ماریوپول:(دنیا نیوز) یوکرین کے شہر ماریوپول میں ڈرامہ تھیٹر پر بمباری کے دوران مرنے والوں کی تعداد سامنے آگئی۔
یوکرینی حکام کے مطابق 16 مارچ کو ہونے والے حملے میں 300 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے، ڈرامہ تھیٹر کو ماریوپول کے شہری پناہ گاہ کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق روسی بمباری کے وقت تھیٹر میں خواتین اور بچوں سمیت 800 سے 1300 افراد موجود تھے۔
ماریوپول کے میئر کے مطابق شہر میں ریسکیو کا سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے جس کے باعث روسی طیاروں کی بمباری کے بعد بر وقت امدادی کارروائیاں شروع نہ ہوسکیں، اس لیے ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔