استنبول:(دنیا نیوز) روسی ارب پتی رومان ابرامووِک کا لگژری بحری جہاز یورپ سے بچ بچا کر استنبول پہنچ گیا، بندرگاہ پر یوکرینی شہریوں نے جہاز کو لنگر انداز ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک رومان ابرامووِک کے دو بحری جہاز استنبول پہنچ چکے ہیں جن کی مالیت ایک ارب بیس کروڑ ڈالرز سے زیادہ ہے۔
ابرامووِک روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے جنگ شروع ہوتے ہی یورپ کے کئی ملکوں نے ان کے بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا تھا۔
روسی ارب پتی یورپ سے اپنے اثاثے ترکی منتقل کررہے ہیں تاکہ پابندیوں کی زد میں آنے سے بچ سکیں۔