بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے نائب وزیرخارجہ "لی یوچینگ" نے یوکرین جنگ کے ردعمل میں روس پر معاشی پابندیوں کو شرمناک قرار دے دیا۔
چینی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں شرم ناک ہوتی جا رہی ہیں، روسی شہریوں کو بغیر کسی وجہ کے بیرون ملک اثاثوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔
لی یوچینگ نے ماسکو کے نقطہ نظر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو مشرق کی طرف مزید توسیع نہیں کرنی چاہیے جس کی وجہ سے روس جیسی جوہری طاقت ’دیوار‘ سے لگنے پر مجبور ہو جائے۔