کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ تاخیر کے بغیر تازہ مذاکراتی عمل شروع کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر نے کہا کہ یہی واحد راستہ ہے، جس سے روس اپنی غلطیوں سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کر سکتا ہے۔
روسی جارحیت کی وجہ سے یوکرین میں ہونے والی تباہی پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے زیلنسکی نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ماسکو حکومت یوکرین کی خودمختاری اور سالمیت کو تسلیم کر لے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور یوکرین کے مابین مذاکراتی عمل جاری ہے تاہم اس سے جنگ بندی کے حوالے سے ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔