بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے روس میں فوج بھیجنے کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جسے کراپ کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ چین نے اپنی فوج روس بھیج دی ہے تاکہ روس اور یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی مدد کی سکے۔ اس تصویر میں چینی فوجی ٹرک دکھایا گیا ہے اور یہ تصویر گزشتہ سال کی ہے۔
سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا نے کہا کہ آن لائن بہت سی جعلی خبریں ہیں جن کا مقصد یوکرین میں جنگ پر چین کے موقف کو بدنام کرنا ہے۔