برسلز: (دنیا نیوز) نیٹو کے سربراہ سٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز رہے، ایٹمی جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔
برسلز میں نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے سٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو یوکرین کی حمایت کرتا ہے لیکن جنگ کا حصہ نہیں ہے، اس جنگ کو یوکرین تک محدود رکھنا انتہائی ضروری ہے، سٹولٹن برگ نے روس کی حمایت کرنے پر چین اور بیلا روس پر تنقید کی اور کہا کہ نیٹو ممالک سے امید رکھتا ہوں وہ چین کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے گئے تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی۔