ڈالر کا توڑ، پیوٹن کا گیس کی فروخت روسی روبل میں کرنے کا اعلان

Published On 24 March,2022 07:22 pm

ماسکو:(دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے گیس کی فروخت ڈالر کے بجائے روسی روبل میں کرنے کا اعلان کرکے یورپ کو شدید مشکل میں مبتلا کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر نے اعلان کیا کہ جو ممالک روس کے دوست نہیں ان کو گیس روبل کے عوض ہی فروخت کی جائے گی، جن کو روس کی گیس چاہیے وہ روسی کرنسی بھی خرید لیں۔

پیوٹن کے فیصلے کے بعد یورپ میں گیس کی قیمت بڑھ گئی، برطانیہ اور نیدر لینڈ میں گیس کی قمیت میں 30 فیصد تک اضافہ ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپ روزانہ 800 ملین ڈالر کی گیس روس سے خریدتا ہے۔
 

Advertisement