یوکرین جنگ کی گرما گرمی کے دوران شمالی کوریا کا بڑا میزائل تجربہ

Published On 25 March,2022 05:26 pm

سیئول:(دنیا نیوز) یوکرین جنگ کی گرما گرمی کے دوران شمالی کوریا نے خاموشی سے بڑا میزائل تجربہ کرکے امریکا کے لیے نیا چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوا سونگ 17 نامی بین البراعظمی میزائل کا تجربہ 4 سال بعد شمالی کوریا کا پہلا آئی سی بی ایم تجربہ تھا، یہ میزائل مائع ایندھن استعمال کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا میزائل تھا۔

میزائل کی رینج بھی شمالی کوریا کے اب تک کے تمام میزائلوں سے زیادہ تھی اوریہ ایک وقت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا کہنا تھا کہ وہ امریکی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
 

Advertisement