واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی ہم منصب کو ایک مرتبہ پھر دشنام طرازی کا نشانہ بناتے ہوئے قصائی قرار دے دیا۔
امریکی صدر جو بائیڈین نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پولش صدر کے ہمراہ خطاب میں کہا کہ یوکرین پر حملہ روس کی تزویراتی ناکامی ہے، جنگ مسلط کر کے روس نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کو ایک طویل جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ امریکہ یوکرین کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس ایک انچ بھی نیٹو کی سر زمین پر آگے بڑھنے کا مت سوچے، ایسا ہوا تو اتحادی پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔