استنبول:(دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے وفود کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
طیب اردوان نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس المیے کو روکنے کا فیصلہ دونوں ممالک کو کرنا ہوگا۔
یوکرین کا کہناتھا کہ جنگ بندی اس کی پہلی ترجیح ہے تاہم اسے اورامریکا کو روس کی نیت پر شکوک وشبہات ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے متنازع بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے الفاظ واپس نہیں لیں گے، روسی صدر کو اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ اخلاقی برہمی کا اظہار تھا، تاہم اس کا خارجہ پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔