ماسکو:(دنیا نیوز) روس اور امریکا کے درمیان سفارتی محاذ پر کشیدگی کے باوجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ایک امریکی اور دو روسی خلاء باز اکٹھے زمین پر واپس آگئے۔
روسی خلائی ایجنسی کے مطابق تینوں خلا باز قازقستان میں موجود روسی خلائی لانچنگ پیڈ کے قریب زمین پر اترے، امریکا اور روس کے خراب تعلقات کے باعث دیکھا جارہا ہے کہ امریکی خلا باز روسی کیپسول میں واپس آئے گا یا خلاء میں رہنے کو ترجیح دیگا۔
دونوں ملکوں کے تعلقات، خلاء مشن میں تعاون پر اثر انداز نہیں ہوئے اور امریکی خلا ء باز نے روسی کیپسول میں ہی واپس زمین پر آگیا۔