روسی گیس کی درآمد فوری معطل نہیں کر سکتے، جرمنی

Published On 05 April,2022 10:20 am

لکسمبرگ: (روزنامہ دنیا) جرمن وزیر خزانہ کرسچن لنڈنر نے یورپی یونین کیلئے روسی گیس کی درآمد فوری معطل کرنے کو ناممکن قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے روس کے ساتھ معاشی روابط ختم کرنے ہیں مگر فی الوقت گیس سپلائی منقطع کرنا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ یوکرین کے تنازع پر یورپی یونین روس کے خلاف معاشی پابندیوں سمیت متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم جنگ رکنے میں نہیں آ رہی۔ جرمن چانسلر کا گذشتہ روز بیان میں کہنا تھا کہ روس کو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ امریکی صدر جوبائیڈ ن نے روسی ہم منصب کو قاتل اور جنگی مجرم قرار دیا جبکہ فرانسیسی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ روس پر مزید پابندیاں لگائی جائیں۔
 

Advertisement