کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کےشہر ماریوپول میں روسی اور یوکرینی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے، امریکا نے یوکرین کومزید 12ہزار انٹی ٹینک میزائل، چودہ سو طیارہ شکن سسٹم دینے کا اعلان کیا ہے۔
روس اب تک ماریو پول پر مکمل قبضے میں کامیاب نہیں ہوسکا ، ماریوپول میئر کے مطابق لڑائی میں 5 ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور شہر کی 70فیصد عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، امریکا نے یوکرین کومزید جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، امریکا یوکرین کو اب تک ایک ارب ستر کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فراہم کر چکا ہے۔
ادھر صدر پیوٹن کے ترجمان نے جنگ میں روسی فوج کی ہلاکتوں کو سانحہ قرار دیا ہے لیکن اب تک مارے جانے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔