پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

Published On 24 May,2022 06:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والی پاکستان کی طوبیٰ حسن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بسمہ معروف نے 28 اور ندا ڈار نے 36 رنز بنائے۔ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
 

Advertisement