معاشی بحران سے دو چار سری لنکا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Published On 24 May,2022 06:35 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک) معاشی بحران سے دو چار سری لنکا میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

اے ایف پی کے مطابق ملک کو پہلے ہی خوراک کے سامان کی قلت کا سامنا ہے جبکہ حکومت کے خلاف شدید احتجاج بھی چل رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک کم از کم نو افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

سری لنکا کے وزیر توانائی کنچنا وجیسکیرا کا کہنا ہے کہ کابینہ نے تیل کی قیمتوں میں اس لیے اضافے کی منظوری دی ہے کہ ریاست کے زیرانتظام پیٹرولیم کارپوریشن میں بھاری نقصانات کو روکا جا سکے۔

ڈیزل کی قیمت 289 سے بڑھا کر 400 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت کو 338 سے بڑھا کر 420 روپے کر دیا گیا ہے۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں 230 فیصد اور پٹرول کے نرخ میں 137 فیصد سے زائد اضافہ کیا جا چکا ہے۔
 

Advertisement