لاہور:(دنیا نیوز) بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا، قومی کپتان نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ دن تک نمبر ون رہنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈےاور ٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے، بابر اعظم بدستور ون ڈے اور ٹی 20 میں نمبر ون کھلاڑی ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان نے ٹی 20 رینکنگ میں ویرات کوہلی کے 1013 دن تک نمبر ون کھلاڑی رہنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ، ون ڈے میں امام الحق جبکہ ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد ون ڈے کرکٹ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔