ممبئی(ویب ڈیسک): بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آؤٹ آف فارم سابق کپتان ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں۔
ذرائع کے مطابق ویرات کوہلی پہلے آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اس لیے ٹیم سے باہر کیا گیا جبکہ ان کے علاوہ فاسٹ باؤلر جسپریت بھمرا کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔
بھارت نے دورہ ویسٹ انڈیز میں 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنی ہیں، ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا جبکہ 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 29 جولائی سے 7 اگست تک کھیلی جائے گی۔