بابر اعظم بھی آؤٹ آف فارم کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کیلئے میدان میں آ گئے

Published On 15 July,2022 10:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پیغام جاری کردیا۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنی ویرات کوہلی کے ہمراہ ٹی 20 ورلڈکپ میں لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا"۔

واضح رہے کہ بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی ان دنوں ناقص کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں، گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو ٹیم سے باہر کردیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دے دیا گیا ہے، پہلے وہ آؤٹ آف فارم تھے تاہم اب فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔
 

Advertisement