لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی ہے، انگلینڈ کے جوروٹ نے حکمرانی کا تاج سر پر سجا لیا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین دوسرے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ تیسرے، بھارت کے رشبھ پنت پانچویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں، سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور انگلینڈ کے جونی بیئر سٹو دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
باؤلرز رینکنگ
باؤلرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، بھارت کے روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ تیسرے ، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی چوتھے، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا پانچویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھٹے، نیوز لینڈ کے کائل جیمیسن ساتویں، ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ آٹھویں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر نویں اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز رینکنگ
آئی سی سی کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں رویندرا جدیجہ پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے، شکیب الحسن تیسرے، جیسن ہولڈرچوتھے، بین سٹوکس پانچویں، مچل سٹارک چھٹے، پیٹ کمنز ساتویں، کائل مائیرز آٹھویں، کولن ڈی گرینڈ ہوم نویں اور کائل جیمیسن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔