بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت پر نظریں جما لیں

Published On 04 July,2022 05:42 pm

لاہور:(دنیا نیوز) کپتان بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت پر نظریں جما لیں۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کپتان بابر اعظم کی پریس کانفرنس، دورہ سری لنکا کے حوالے سے تندو تیز سوال کئے گئے، ٹیم کمبی نیشن اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ کپتان جیت کے لیے پرعزم نظر آئے۔

ایشیائی وکٹ پر آف سپنر ساجد خان کو سلیکٹ نہ کرنا اور بہترین آل راؤنڈر فہیم اشرف کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہی آؤٹ کیے جانے پر حیران، دبے لفظوں سوال میں انگلی اٹھا دی۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ دو میچز کی سیریز سولہ جولائی سے شروع ہو گی، جس کے لیے قومی شاہین 6 تاریخ کو سری لنکا اڑان بھریں گے۔
 

Advertisement