2015 میں بطور متبادل پلیئر سری لنکا کا دورہ کرنیوالے بابر اعظم اب ٹیم کے کپتان

Published On 06 July,2022 06:41 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کولمبو چلی گئی ہے جبکہ اس سیریز میں خاص بات پاکستانی کپتان بابر اعظم ہیں جن کے بارے دلچسپ انکشاف ہوا۔

2015 میں مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کرنے والی ٹیم میں موجود کپتان بابر اعظم متبادل پلیئر کے طور پر سکواڈ کا حصہ تھے۔

اس وقت بابر اعظم نے ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کیا تھا، انہوں نے ابھی لاہور میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں انٹری دی، مصباح الحق کپتان تھے اور وہ یونس خان کے ساتھ پاکستان کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے جبکہ سرفراز احمد پہلی پسند وکٹ کیپر تھے۔

2015 میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز 2-1، ون ڈے سیریز 3-2 اور ٹی 20 سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔
 

Advertisement