لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ڈیفنس میں تشدد سے ہلاک ہونے والے گھریلو ملازم قتل کیس کا مرکزی ملزم ابوالحسن بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم عامل ہے اور مغلپورہ میں آستانہ بنا رکھا تھا۔
لاہور ڈیفنس میں تشدد سے ہلاک ہونے والے گھریلو ملازم کے کیس میں اہم پیش رفت، ملزم مقتول بچے کی 13 سالہ بہن منیبہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ پولیس کے مطابق بچوں کا والد عرفان ملزم کا مرید ہے اور عید کے بعد بچی سے شادی کروانے کا وعدہ کر چکا تھا۔ ملزم نے عرفان کے دو بیٹوں کامران اور رضوان کو ڈیفنس میں اپنے والد کے پاس ملازم رکھوایا ہوا تھا۔ ملزم نے عید سے ایک روز قبل شادی کے لئے لڑکی کے دونوں بھائیوں کو والد کے گھر سے بلا لیا۔
ملزم نے الزام لگایا کہ کامران نے میری الماری سے پیسے چُرائے، اس لئے تشدد کیا۔ دونوں بھائیوں کی حالت خراب ہونے پر ایک مرید رکشہ ڈاریئور احمد کے ذریعے والد کے گھر بھیجا۔ دونوں بچوں کی حالت غیر ہونے پر والدین ہی انہیں ہسپتال لے کر گئے تھے۔ مقتول بچے کی بہن منیبہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، ملزم آئس کا نشہ کرتا اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔