فیصل آباد:(دنیا نیوز) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں ہوٹل کے کمرے میں لڑکی نے خودکشی کرلی۔
فیصل آباد کے علاقہ تھانہ مدینہ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر گوجرہ کی رہائشی اسماء نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، وہ اپنی بہن کے ساتھ سوساں روڈ پر ہوٹل میں مقیم تھی، متوفیہ اسماء بہن آمنہ کے ہمراہ منگیتر شعیب کو ملنے فیصل آباد آئی، متوفیہ کا اپنے منگیتر سے موبائل فون پر جھگڑا ہوا، اسماء نے دلبرداشتہ ہوکر ہوٹل روم میں دوپٹے سے پھندا لے لیا۔
متوفیہ کی بہن کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو نے موت کی تصدیق کے بعد اسماء کی لاش پولیس کے حوالے کردی، پولیس نے کرائم سین یونٹ طلب کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔