حیدر آباد: (دنیا نیوز) مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
حیدر آباد میں ہوسٹری کے علاقے ٹنڈو فضل کے گاؤں الہ بخش میں جھگڑا ہوا، اسی دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر پولیس اہلکار جمن خان کھوسو جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ اہلکار کا بھائی علی حسن زخمی ہو گیا۔
اطلاع پر ہوسڑی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اورزخمی کوتحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دیا۔