پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں سینکڑوں لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا، ہوٹل اور بیکری یونٹس بھی سیل کر دیئے۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ملاکنڈ سوات موٹروے کے قریب ناکہ بندی کے دوران دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جس کے دروان 500 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کیا گیا، پانی کی ملاوٹ پر ڈی آئی خان میں ڈیری شاپ سے 200 لٹر سے زائد دودھ تلف کیا گیا۔
مردان میں ناقص صفائی، زائد المیعاد اشیاء پر 2 ہوٹل سیل کئے گئے ، کارروائی کے دوران فاسٹ فوڈ پوائنٹ اور بیکریوں کے ڈسٹری بیوشن یونٹ بھی سیل کئے گئے، مردان میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر3 ڈیری شاپ سیل کی گئیں، ضلع ٹانک میں ناقص صفائی پر ٹانک اور بونیر میں ایک ایک بیکری یونٹ سیل کو کیا گیا، کارروائیوں کے دوران موقع پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے گئے۔