کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، بدنام زمانہ ڈاکو امین آکاخیل ہلاک

Published On 02 July,2022 03:49 pm

کراچی: (نوید کمال) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ بدنام زمانہ ڈاکو امین آکاخیل عرف غادو مارا گیا۔

،ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کے مطابق انڈس پلازہ کے قریب اسنیپ چیکنگ پر موجود پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل سوار کو رکنے اشارہ کیا جس نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ملزم شدید زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جبکہ امین راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

چوہدری سہیل فیض کے مطابق ملزم کی شناخت بدنام زمانہ ڈاکو اور منشیات فروش کے طور پر امین آکاخیل کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے کرمنل ریکارڈ کے مطابق 10 بار سے زائد دفعہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا، اپنے منظم گروہ کے ماہر وکیلوں کی مدد سے ضمانتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

ڈی ایس پی سہیل فیض کے مطابق ملزم جیل سے رہا ہو کر دوبارہ وارداتیں کرتا تھا اور پولیس کو دہشت گردی، منشیات فروشی، گھروں میں ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔