اسلام آباد: (دنیا نیوز) یورپ اور امریکہ جانے کا لالچ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والے انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے گئے۔
ایف آئی اے پنجاب زون نے انسانی سمگلروں کے خلاف گوجرانوالہ اور گجرات میں بڑی کارروائی کی جس کے دوران 9 انسانی سمگلرز گرفتار اور ریڈ بک میں شامل ملزم بھی پکڑ لیا گیا۔ گرفتارانسانی سمگلروں میں ریاست، شمشاد، نوید ارشد شامل ہیں جبکہ علیبی حسین، حافظ شاہد، محمد آصف، ملک آفتاب کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اصغر علی اور ریڈ بک میں شامل وزیر احمد بھی گرفتار کر لیا گیا۔
وزیر احمد ایجنٹ 70 مقدمات میں نامزد ہے۔ تارکین وطن کو زمینی راستوں سے یورپ بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے۔ ملزمان شہریوں کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر پسنی اور گوادر کے ساحل پر چھوڑ دیتے تھے۔