مریدکے:(دنیا نیوز) آبادی فتح پوری میں با اثر چودھری نے گاؤں کے چوراہے پر محنت کش کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم ضیغم چٹھہ نے پہلے محنت کش عمران کو بہیمانہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا، مقتول چھ بچوں کا باپ تھا، ورثاء کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ مقتول عمران کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گھر کو تالے لگے تھے، جلد پکڑا جائے گا۔