کراچی: سٹیل ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران 3 اغوا کار مارے گئے

Published On 28 June,2022 09:16 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں اے وی سی سی پولیس سے مبینہ مقابلے کے دوران 3 مبینہ اغوا کار مارے گئے۔

کراچی کے علاقے سٹیل ٹاون میں اے وی سی سی اور اے وی سی ایل کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی۔ چھاپے کے دوران چھپے ہوئے ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 ملزمان مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان بین الصوبائی اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایک گاڑی بھی برآمد کی جا چکی ہے۔ ہلاک ملزموں کی شناخت شہباز، نذیر اور منصور کے ناموں سے کر لی گئی۔

ملزمان نے چند روز قبل کراچی سے عدنان نامی شہری کو اغواء کیا تھا جبکہ ملزمان کا گروہ خانیوال اور ملتان میں بھی اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کر چکا ہے۔