لاہور:(دنیا نیوز) شاہدرہ میں بہن کی شادی والے دن 3 ملزمان نے کمسن لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں درد ناک واقعہ پیش آیا، شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا، 3 ملزموں نے 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا، ملزمان نے خود ہی پولیس اور اہلخانہ کو مجاہد کے قتل کی اطلاع دی، تین ملزموں اسامہ، شہباز اور سنی نے 14سالہ لڑکے مجاہد کو کرائے کے مکان پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا پھر تیزدار آلے سے گلا کاٹ دیا۔
اہلخانہ وقوعہ پر پہنچے تو مجاہد کی لاش لہولہان پڑی تھی جبکہ آج مقتول کی بہن کی شادی تھی۔
مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ سنی کی برف کے گولوں کی دکان ہے جو رات میرے بھائی کو گھر سے لیکر گیا تھا۔
محلہ دار وں کا کہنا ہے کہ مجاہد کو بے دردی سے قتل کیا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب انصاف دلائیں۔
انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے ملزم سفیان عرف سنی کو گرفتار کر لیا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔