سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 11 دہشت گرد گرفتار

Published On 27 June,2022 12:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں کے گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران 63 افراد سے تفتیش کی گئی۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ 

Advertisement