لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکے ساتھیوں کے خلاف آئین کے آرٹیکل پانچ اور چھ کے تحت غداری کے مقدمات قائم کرنے کی تنبیہہ کر دی۔
ایوان وزیراعلٰی لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے تحریک انصاف کی پوری قیادت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان اور انکے رہنما اداروں کو سیاست میں ملوث کر رہے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 5 اور 6 کے تحت کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، یہ سیریز قاسم سوری سے شروع ہو کر صدر پاکستان عارف علوی تک جاتی ہے
صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، انہوں نے جو کپڑے پہنے ہوئے ہیں وہ تو انکی رسید بھی نہیں دے سکتے۔
صوبائی وزیر خزانہ اویس لغاری نے کہا کہ عمران خان پیسے والے لوگوں کو لے کر آگے آرہے تھے،ہم غریب آدمی کو آگے لے کر آرہے ہیں ۔
بلدیاتی قانون کی تفصیل بیان کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہر یونین کونسل کو سالانہ ڈیڑھ سے پونے دو کروڑ کے فنڈز د ئیے جائیں گے، جنوبی پنجاب کے سیکر ٹریٹ کو مزید فعال کیا جائے گا۔