لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زدمیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے کرائم منسٹر کا کرپٹ بیٹا پنجاب میں ایک ڈھونگ انتخاب کے ذریعے غیر قانونی طور پر اقتدار پر قابض ہوا ہے، پاکستان کا سب سےزیادہ آبادی والا صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زدمیں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ لوگ مشکلات کا شکار، کسانوں کی فصلیں خطرے میں ہیں، حکومت کی بجائے ہرطرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہا ہے۔
Police & local administration have become complicit with this mafia & had unleashed a reign of terror on peaceful PTI workers, ldrs & their families. Now they feel they r not answerable before the people s elected ldrship. We cannot allow such anarchy & criminal rule to prevail.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 15, 2022
عمران خان نے لکھا کہ پولیس اور مقامی انتظامیہ اس مافیا سے مل چکے ہیں اور انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے پرامن کارکنان، رہنماؤں اور انکے اہلِ خانہ پر جبر و دہشت کے پہاڑ توڑے۔
پی ٹی آئی چیئر مین نے لکھا کہ اب انکا خیال ہے کہ وہ عوام کی منتخب قیادت کو جوابدہ نہیں۔ ہم اس انتشار اور مجرم راج کے تسلسل کی کسی طور اجازت نہیں دے سکتے۔