لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کیخلاف دائر درخواستوں پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ تین ہفتوں سے حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق تحریک انصاف، مسلم لیگ ق سمیت دیگر کی درخواستوں پر چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی سماعت کر رہے تھے، تحریک انصاف، مسلم لیگ ق اور ممبران صوبائی اسمبلی کیجانب سے دلائل مکمل کیے جا چکے ہیں جبکہ پیر روز مسلم لیگ ن نے دلائل کا آغاز کرنا تھا۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے انتظامی مصروفیات کے باعث کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل جسٹس شجاعت علی خان کو بھجوا دی گئی ہے، ہائیکورٹ کاز لسٹ کے مطابق پیر کے روز جسٹس شجاعت علی خان اب سماعت کریں گے۔