لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا لگ گیا، منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے استعفیٰ دے دیا۔
مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی جانب سے استعفے دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے اپنا استعفی سپیکر چودھری پرویز الٰہی کو پیش کردیا۔
فیصل خان نیازی نے کہا کہ خوشی اور ہوش و حواس سے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں، مسلم لیگ ن کی سیاست سے اب کوئی تعلق نہیں، بہت پہلے مسلم لیگ ن سے راستے جدا کر چکا ہوں۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پہلا استعفیٰ آگیا ہے، مسلم لیگ ن کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔