اشرف رسول نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی سمیت افسران کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

Published On 22 May,2022 12:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایم پی اے اشرف رسول نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوآرڈینیشن عنائیت اللہ اور ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا، مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کروایا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گذشتہ روز صبح دس بجے گھر پر موجود تھا کہ پانچ افراد نامعلوم گاڑی پر میرے گھر آئے، باہر آکر دیکھا تو عنایت اللہ مسلح پسٹل، رائے ممتاز مسلح پسٹل اور دو نامعلوم افراد میرے گھر میں داخل ہو گئے۔

محمد خان عنایت اللہ، رائے ممتاز نے مجھ پر پسٹل تان لئے، محمد خان نے کہا کہ آپ میرا پیچھا چھوڑ دیں، اگر میری مخالفت سے باز نہ آئے تو جان سے مار دوں گا، دیگر چاروں ساتھیوں نے بھی مجھے سنگین نتائج کی دھمکی دی اور واپس چلے گئے۔

محمد خان بھٹی نے پنجاب اسمبلی میں ضلع منڈی بہائو الدین اور دیگر علاقوں سے من پسند لوگوں کی بھرتیاں کیں جس پر پنجاب اسمبلی میں آواز بلند کررکھی ہے۔
 

Advertisement