لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب حکومت اب ٹریفک پولیس کے ذریعے اپنی آمدن بڑھائے گی، جس کے لئے آئندہ مالی سال کے لیے 3 ارب 62 کروڑ روپے اکٹھے کرنے کا ہدف دے دیا گیا ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی مد میں 3 ارب 62 کروڑ کا ہدف دیا گیا، رواں مالی سال کی نسبت 20 کروڑ کا ہدف بڑھایا گیا ہے۔
ای چالان کی مد میں 40 کروڑ کے چالان کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس مد میں 68 کروڑ 98 لاکھ کا ہدف دیا گیا، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 14 کروڑ کا اضافی ہدف دیا گیا ہے۔
محکمہ پولیس کو تمام جرمانوں اور فیس کی مد میں 6 ارب 3 کروڑ اکٹھے کرنا ہونگے، حکومت نے پولیس کو جرمانوں، فیس اور دیگر کی مد میں اگلے مالی سال میں وصولیاں کرنے کا ہدف دیا ہے۔