برطانوی وفد کا گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ، مذہبی رسومات ادا کیں

Published On 26 June,2022 04:43 pm

ننکانہ صاحب:(دنیا نیوز) 14رکنی برطانوی وفد نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا، وفد میں موجود سکھ یاتریوں نے مذہبی رسومات ادا کیں۔ گوردوارہ منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے وفد کا استقبال کیا گیا -

برطانوی وفد نے سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا، وفد نے گوردوارہ کے مختلف حصوں کو دیکھا اور گوردوارہ میں جاری تعمیراتی کام اور انتظامات پر متروکہ وقف املاک بورڈ کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفد میں موجود سکھوں نے گوردوارہ میں اپنی مذہبی رسومات بھی ادا کیں، گوردوارہ پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران نے وفد کے اراکین کا استقبال کیا اور ان کو سروپے پہنائے، وفد نے گوردوارہ جنم استھان میں لنگر بھی کھایا-
 

Advertisement