کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ قصبہ کالونی میں احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔۔ پولیس کے مطابق واقعہ جنازے کے بعد پیش آیا۔
گزشتہ روز عوام نے تشدد کر کے ایک شخص کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کردیا تھا ۔۔ عوام نے دعوی کیا تھا کہ دونوں افراد ڈاکو تھے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نے عوام کے دعوے کی تصدیق کی ہے جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ دونوں افراد مدرسے کے طالب علم اور بے گناہ تھے۔
پولیس کے مطابق ہلاک شخص کے جنازے کے بعد فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
کراچی پولیس چیف جاوید اوڈھو کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے۔ اعلی سطحی کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جی سی آئی اے کریں گے۔ دیگر اراکین میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ اور ایس ایس پی سینٹرل ہوں گے۔ کمیٹی واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر جامع تحقیق کرے گی۔