ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ کی کارکردگی صفر ہو گئی جس کی وجہ سے شہر میں وارداتیں بھی کافی حد تک بڑھ گئی ہیں۔
ملتان میں ڈولفن فورس اور محافظ سکواڈ کی کارکردگی صفر ہے جبکہ رہی سہی کسر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے پوری کر دی ہے جس کی وجہ سے شہر میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور قتل کی وارداتیں خوفناک حد تک بڑھ گئی ہیں جس کا عدم تحفظ کا شکار شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس حکام کا موقف ہے کہ آبادی کے تناسب سے نفری کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے لیکن محدود وسائل کے باوجود کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے مناسب اقدامات کر رہے ہیں۔
پولیس رپورٹ کیمطابق رواں سال اب تک چوری کی 3537، ڈکیتی کی 1794، راہزنی کی 4239 اور قتل کی 19 وارداتیں ہو چکی ہیں جبکہ وارداتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔