راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں اسلام آباد پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ملزم بلال ثابت ہلاک ہو گیا۔ملزم سینکڑون سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
راولپنڈی میں اسلام آباد پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی۔ ملزم بلال ثابت نے پولیس افسران اور ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر حملہ کرکے ان کے بھائی کو شہید کیا تھا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بلال ثابت ڈکیت گینگ کے سرغنہ کے ساتھ اس کا ساتھی امتیاز احمد بھی مارا گیا۔
اسلام آباد پولیس اور سول حساس ادارے نے انتہائی مطلوب ڈکیت کی گرفتاری کے لئے نصیرآباد کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔