راولپنڈی: پہاڑی تودہ گر گیا، چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین جاں بحق

Published On 24 May,2022 07:49 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) تھانہ کہوٹہ کے علاقہ نڑھ کے گاوں دیہگل میں پہاڑی تودہ گرنے سے چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین تودے تلے دب کرجاں بحق ہوگئیں۔

زخمی خواتین کو ریسکیو1122 کے اہلکار ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر رہے ہیں۔ ریسکیو1122 زرائع کے مطابق جان بحق ہونے والی خواتین میں گلفرین عمر 50 سال، نمرہ بی بی عمر30 سال، عائشہ جاوید21سال اور شبنم بی بی عمر42سال جبکہ زخمیوں میں ثوبیہ عمر 40سال، علیشہ عمر 17سال اور ایمان عمر14 سال شامل ہیں۔

تمام خواتین کا تعلق نڑھ کے علاقہ دیہگل سے ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی۔
 

Advertisement